مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی "ریٹا فاریا" آج کس حال میں ہے ؟

مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی

ممبئی : بھارت کو دنیا بھر میں دوسری اشیاء کے ساتھ جانا جاتاہے ان میں مس ورلڈ بھی سب سے اہم ہے ۔ مس ورلڈ کا پہلا خطاب 1961 میں ریٹا فاریا  ہیں ، ریٹافاریا کو پہلی بھارتی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے اپنی خوبصورتی سے دنیا بھر کو دیوانہ بنایا ۔

تاہم ان کے بعد کئی اور بھارتی خواتین نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجایا ۔  جن میں ایشوریا اور پریانکا کو سب لو گ جانتے ہیں ، اور انہوں نے فلموں میں نام بھی کمایا ، پہلی بار مس ورلڈ کا ٹائٹل جتنے والی ریٹا فاریا کی تصویر گزشتہ روز منظر عام پر آئی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ 

کئی افراد نے سوشل میڈیا پر دنیا کی بے ثباتی کا ذکر کیا تو کسی نے سدا نہ رہندی حسن جوانی کا شعر لکھا ۔ریٹا فاریا کی نئی تصویر نے تو سب کو چونکا دیا کہ انسان جتنا بھی خوبصورت ہو اس کی خوبصورت وقت کے ساتھ گہنا جا تی ہے ، 

ریٹا فاریا آج کل میڈیسن کے شعبے سے وابسطہ ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ بیوٹی جج کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں ۔