آنکھوں کے رنگ کی تبدیلی، سرجری کا نیا طریقہ ایجاد

آنکھوں کے رنگ کی تبدیلی، سرجری کا نیا طریقہ ایجاد

نیویارک : مرد ہوں یا خواتین ہر کوئی آنکھوں کے رنگ تبدیل کرنے کا شوق رکھتا ہے اور وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ لینزوں کا سہارا لیتے ہیں۔
ایسے لوگوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکی کمپنی نے ایک نئی لیزر سرجری ایجاد کی ہے جس کے ذریعے انسان اپنی آنکھوں کا رنگ نیلے رنگ میں تبدیل کرسکتا ہے۔
کیلی فورنیا میں مبنی اسٹروما میڈیکل نے کم سے کم 37 لوگوں کی مٹیالے رنگ کی آنکھوں کو نیلے رنگ میں تبدیل کیا ہے۔ اس سرجری میں لیزر کے ذریعے آنکھوں میں موجود آئرس کی سطح سے براو ¿ن میلانن کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ براو ¿ن میلانن کے بغیر روشنی آنکھوں میں داخل ہوتی ہے اور اسٹروما میں پھیل جاتی ہے جس کی مدد سے نیلا رنگ نمودار ہوتا ہے۔