خواہش ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکوں : امام الحق

خواہش ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکوں : امام الحق

سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی کرکٹر  امام الحق نے اپنے ڈیبیو میچ میں سینچری بنا کر کامیابیوں کی سیڑھی پر قدم رکھ دیاہے ۔وہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں سینچری بنانے کا کارنامہ سر انجام دیاہے ۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر امام الحق نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بچپن سے ایک خواب ہے کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائیں اور کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کو ورلڈ کپ کا فاتح بنوانا چاہتے ہیں۔اس گفتگو کے دوران انہوں  نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ جب پہلے میچ میں سینچری اسکور تو بہت سی لڑکیوں کے فون آئے  جس پر مجبوراََ انہیں اپنا موبائل فون بند کرنا پڑا۔

قومی ٹیم میں  سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری سلیکشن  پرفارمنس کی بنیاد پر ہوئی اور انڈر 19 اور ٹرافی کے میچز میں پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں آیا ہوں وہ اس حوالے سے مطمئن ہوں تاہم بعض افراد کی جانب سے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔