گرتے بالوں کو روکنے اور دوبارہ اُگانے کا آسان ترین نسخہ

گرتے بالوں کو روکنے اور دوبارہ اُگانے کا آسان ترین نسخہ

گرتے بالوں کو روکنے اور دوبارہ اُگانے کا آسان ترین نسخہ

اسلام آباد: ماہرین نے پیاز کے کھانے کے علاوہ بہت فوائد بتائے  ہیں ،ان میں بالوں کی نشوونما کے لیے اہم قرار دیا ہے ۔  پیاز کے رس میں سلفر پایا جاتا ہے جو بالوں کی پرورش کے لئے اہم ہے۔ 3،4 پیازوں کا رس نکال کر آدھے گھنٹے کے لئے بالوں میں لگائیں اور پھر شیمپو اور سادہ پانی سے دھولیں ۔

پیاز کے رس سے بالوں کو خوبصورت اور لمبا کریں 

پیاز کے ساتھ آلو کے رس کو ملاکر بالوں پر لگانے سے بھی بال جلد لمبے ہو جاتے ہیں۔ آلو وٹامن اے ، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے ۔ 3 آلوو¿ں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں پر استعمال کریں۔ یہ نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا قدرتی علاج بھی ہے۔

انڈے میں موجود پروٹین بالوں کی نشو نما کے لیے لازم قرار دیا جاتا ہے۔ دو انڈوں کی سفیدی میں ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں کی مالش کریں ۔ یہ بالوں کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے۔ سیب کا سرکہ اپنے اندر بالوں کے لئے بے شمار فوائد لیے ہوئے ہیں ۔ یہ بالوں کے غدود میں تحریک پیدا کرکے بالوں کی بڑھوتری کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے۔

برصغیر پاک و ہند میں بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے آملہ کا استعمال کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ آملہ میں شامل وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ بالوں کی نشونما کے ساتھ ساتھ انہیں خراب ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔