موت کے بعد کیا ہوتا ہے، حیران کن انکشاف

موت کے بعد کیا ہوتا ہے، حیران کن انکشاف

نیویارک: موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کبھی بھی نہیں بچا جا سکتا ہے ۔ ہر روح کو موت کا مزہ چکھنا ہےاس بات کے پیش نظر سائنسدانوں نے یہ انکشاف  کر دیا ہے کہ موت کے فوری بعد کیا ہوتا ہے۔
امریکا کی نیویارک یونیورسٹی کے لینگ گون اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق موت سے قبل مردہ لوگ  نظر آتے ہیں یا  ایسے خواب آتے ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ موت کا وقت قریب ہے ۔اس کے بعد جب موت واقع ہو جاتی ہے تو انسان کے تمام اعضا ء کام کرنا بند کر دیتے ہیں لیکن انسان کا دماغ کچھ وقت تک کام کرتا رہتا ہے ۔جس کے باعث مردے کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ مردہ فرد دماغ کے تمام تر ردعمل سے محروم ہوجاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ذہن اور شعور اپنا کام جاری رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سائنسدان دعویٰ کرچکے تھے کہ مردہ افراد آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹروں کو موت کا اعلان کرتے سن سکتے ہیں، جس کی تصدیق اس نئی تحقیق میں کی گئی ہے