وائٹ واش کیلئے پاکستان کو 104 رنز ہدف مل گیا

وائٹ واش کیلئے پاکستان کو 104 رنز ہدف مل گیا

شارجہ: شاہینوں نے پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکن بلے بازوں کو 103 رنز پر ڈھیر کر دیا ۔ عثمان خان شنواری نے 5 آوٹ کر کے اپنے کیرئیر بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کو وائٹ واش کیلئے صرف 104 رنز درکار۔
تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی باولرز نے سری لنکا کے اس فیصلے کو غلظ ثابت کرتے ہوئے محض 8 کے مجموعی سکور پر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 20 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 1 کے مجموعی سکور پر گری جب سمارا وکراما کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 2 کے مجموعی سکور پر گری اور دنیش چندی مل بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
تیسری وکٹ 8 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان اوپل تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر نیروشن ڈیکویلا بھی عثمان خان شنواری کی تباہ کن باو¿ لنگ کی تاب نہ لا سکے اور 8 ہی کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ 20 رنز پر گری۔ چھٹے آو¿ ٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے 19 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ اگلی وکٹ 63 رنز پر سیکوگ پراسانا کی گری۔ تھیسارا پریرا 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آو¿ٹ ہونے والے آٹھویں بلے باز تھے۔ نوویں آو¿ ٹ ہونے والے کھلاڑی جیفری ویندرسے تھے جنہوں نے 2 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئیر کا دوسرا میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے انتہائی عمدہ اور تباہ کن باو¿ لنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔