اب نیب میں صرف کام،کام اور کام ہوگا:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال

اب نیب میں صرف کام،کام اور کام ہوگا:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا ہے کہ اب نیب میں صرف کام،کام اور کام ہوگا اورمیگاکرپشن کے مقدمات الماریوں اورفائلوں میں بندنہیں پڑے ر ہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح بدعنوانی کے خاتمے کےلیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،نیب کسی سے سیاسی اور ذاتی انتقام کے لیے نہیں بنا۔

چیرمین نیب نے مزید کہا کہ مجھ سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا،قانون کے د ائر ے میں رہتے ہوئے بلاتفریق بدعنوانی کے خاتمے کے ا قدامات کرینگے۔جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن مقدمات پرکارروائی کی رپورٹ 3 ماہ کے ا ندرطلب کرلی ہے۔