روس عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتا ہے

روس عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتا ہے

بغداد: عراقی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتا ہے اور وہ اپنے اس موقف پر قائم ہے۔انہوں نے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

عراق کے وزیر خارجہ نے بھی دہشت گردی کے خلاف مہم میں عراق کے لئے روس کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روس بھی فخر کر سکتا ہے اس لئے کہ ان کامیابیوں کے حصول میں وہ بھی شریک رہا ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو بغداد کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

مصنف کے بارے میں