پی آئی اے عملہ کی غفلت، وزیر داخلہ کا سامان کراچی پہنچ گیا

پی آئی اے عملہ کی غفلت، وزیر داخلہ کا سامان کراچی پہنچ گیا

لاہور: پی آئی اے عملہ کی مبینہ غفلت سے وزیر داخلہ احسن اقبال کا سامان لاہور کی بجائے کراچی پہنچ گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 653 کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو انہیں اپنا قیمتی سامان نہ ملا۔

وزیر داخلہ نے پی آئی اے حکام سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات عملے کی مبینہ غفلت سے سامان لاہور کی بجائے کراچی چلا گیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا سامان اب پی کے 711 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں