سوات, مالاکنڈ , دیر ، چترال میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات, مالاکنڈ , دیر ، چترال میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات: سوات, مالاکنڈ ,  دیر اور چترال میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ہفتہ کی شب 9بجے کے قریب سوات، دیر، کالام ، مالاکنڈ ، چترال اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.5ریکارڈ کی گئی زلزلے کی زیر زمین گہرائی 160کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔