سوزوکی کلٹس کا نیا ماڈل پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

لاہور: پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنی زبردست گاڑی سوزوکی کلٹس کا نیا ماڈل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ یہ دلکش اور جدید ماڈل ملک کے 110 سوزوکی آو¿ٹ لیٹس پر فری ٹیسٹ ڈرائیو کیلئے دستیاب ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جی ایم مارکیٹنگ اعظم مرزا نے بتایا کہ کلٹس کے نئے ماڈل میں سات رنگ، جدید کے ٹین بی انجن، ائیر بیگ، اے بی ایس بریک اور کی لیس انٹری کی سہولیات متعارف کرائی گئیں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی کلٹس مارکیٹ میں موجود تمام ہزار سی سی گاڑیوں سے بہتر مائلیج فراہم کرے گی۔ نئی کلٹس کی تعارفی قیمت کا آغاز اس کے جدید فیچرز کو مد نظر رکھتے ہوئے 12 لاکھ 50 ہزار سے کیا گیا ہے۔ لانچنگ تقریب میں ایم ڈی سوزوکی پاکستان ہیروفومن نگاؤ اور جی ایم سپلائی چین غلام فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
1000 سی سی انجن کی طاقت کی حامل یہ گاڑی سیلیریو کے نام سے پڑوسی ملک بھارت اور تھائی لینڈ میں بھی متعارف کروائی جا چکی ہے ۔ واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے پرانے ماڈل والی کلٹس گاڑیوں کی بکنگ یکم فروری سے بند کر دی تھی۔