سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں

سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں

سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں

ہیلنسکی : یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کے شعبہ طب کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق جہاں گوشت خوری ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتی ہے، وہاں سبزی خور لوگ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ سبزی میں پائے جانے والے پروٹین، وٹامن اور نمکیات سے خون میں شکر کی سطح برقرار رہتی ہے اور ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی تحفظ فراہم ہوتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی اور دالوں کا استعمال ضرور کرنا چاہئے تاکہ ذیابیطس اور دیگر مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔