دورہ پاکستان کیلئے ورلڈالیون ٹیم کے ناموں کااعلان کردیاگیا

دورہ پاکستان کیلئے ورلڈالیون ٹیم کے ناموں کااعلان کردیاگیا

لاہور:فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں دورہ پاکستان کےلیے ورلڈالیون ٹیم کے ناموں کااعلان کردیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈالیون ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ٹیم میں ہاشم آملہ ، سیمیول بدری ، جارج بیلی ، پال کولنگ ووڈ ، بین کٹنگ ، گرانٹ ایلیٹ ، تمیم اقبال ، ڈیوڈ ملر،ٹم پین ، عمران طاہر،ڈیرن سیمی ، مورنے مورکل ، تھسارا پریرا، شامل ہیں۔
یہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 13اور15 ستمبر کولاہورمیں کھیلے جائیں گے ۔اینڈی فلاور کوٹیم کا کوچ اورمنیجر مقررکیاگیا ہے۔ورلڈالیون پاکستان آمد سے پہلے دبئی میں دو دن پریکٹس کرے گی۔