ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمد ید کہتے ہیں:پاک فوج

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمد ید کہتے ہیں:پاک فوج

راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے، ہم ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمد ید کہتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمد ید کہتے ہیں،ہم ورلڈ الیون کی میزبانی کے لئے بے تاب ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل فائنل کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں جن میں شائقین نے ”آج پاکستان جیت گیا ہے“ کے سلوگن والے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں۔