برطانیہ میں مردوں اور عورتوں کیلئے الگ الگ ٹرینوں کی تجویز

برطانیہ میں مردوں اور عورتوں کیلئے الگ الگ ٹرینوں کی تجویز

لندن:برطانیہ میں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات پر شیڈو منسٹر کرس ولیم نے مردوں اور عورتوں کیلئے الگ الگ ٹرینیں چلانے کی تجویز پیش کر دی ہے

پوری دنیا میں امن کے ٹھیکیدار اور خود کو پرامن ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے یورپی ممالک میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد بڑھنے کے بعد برطانیہ کے شیڈو منسٹر کرس ولیم سن نے یہ تجویز دی ہے کہ کیوں نہ ٹرین میں مردوں اور عورتوں کیلئے الگ الگ ڈبے بنائے جائے۔ اس کو برطانوی منسٹر نے Same Sex Trainsکا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کوشش برطانیہ میں کم از کم دوران سفر تو جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی آ سکے گی ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تو وہی طریقہ ہے جس پر ترقی پذیر ممالک عمل پیرا ہیں تو اگر یہی طریقہ استعمال کرنا ہے اور خواتین کو مردوں سے بچانے کیلئے ایسا کرنا پڑ رہا ہے تو عورتوں کی آزادی کے دعوے کہاں گئے۔