وٹامن ڈی کے علاوہ انسانی جسم کے لئے سورج کی روشنی کا ایسا فائدہ کہ جانتے ہی آپ کے ہوش اڑ جائے گے

وٹامن ڈی کے علاوہ انسانی جسم کے لئے سورج کی روشنی کا ایسا فائدہ کہ جانتے ہی آپ کے ہوش اڑ جائے گے

نیویارک:  اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں اور جراثیم سے بچنا چاہتے ہیں توزیادہ وقت سورج کی روشنی میں رہیں۔سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سورج کی روشنی کی وجہ سے انسانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جس کی وجہ سے انفیکشنزکے خلاف کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔
امریکہ کی جارج ٹاﺅن یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سورج کی روشنی میں بیٹھنے سے جہاں وٹامن ڈی پیدا ہوتا ہے وہیں اس کی وجہ سے Tسیلزکی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وہ انفیکشنز کے خلاف بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کی شعاعوں میں نیلے رنگ کی روشنی میں کمی کی وجہ سے Tسیلز تیزی سے کام کرتے ہیں اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی وجہ سے ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور یہ باہر سے حملہ آور جراثیموں کوروکتے ہیں۔تحقیق کار ڈاکٹر جیرارڈ اہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ سورج کی روشنی سے وٹامن ڈی بنتی ہے جو کہ جسم کو مختلف فوائد بہم پہنچاتی ہے لیکن اس نئی دریافت سے ہمیں علم ہوا ہے کہ سورج کی روشنی انسانی جسم کے لئے ازحدضروری ہے۔ ”ٹی سیلز انفیکشن والی جگہ پر جاتے ہیں اور جراثیم کو ختم کرکے ہمیں بڑے نقصان سے بچاتے ہیں۔سورج کی روشنی ہمارے مدافعتی نظام میں ان سیلز کے عمل کو تیز کردیتی ہے اور ہم انفیکشنز سے بچ جاتے ہیں۔“