دفاع وطن اور مقامات مقدسہ کی حفاظت سعودی عرب نے جدید ترین جنگی طیارے حاصل کر لیے

دفاع وطن اور مقامات مقدسہ کی حفاظت سعودی عرب نے جدید ترین جنگی طیارے حاصل کر لیے

ریاض :سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک جدید ترین دفاعی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کر رہا ہے۔سعودی حکومت نے دفاع وطن کے لیے جدید ترین جنگی طیارے بھی حاصل کرلیے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع و نائب ولی عہد نے کہا کہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور قوم کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے درکار فوجی اور دفاعی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے فایدہ اٹھایا جائے گا۔ اس ضمن میں سعودی عرب نے دنیا بھر میں دفاع کے لیے استعمال ہونے والے جدید ترین جنگی طیارے بھی حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس بار شاہ فیصل ملٹری اکیڈمی سے 91 اسکاو¿ٹس کا گروپ سند فراغت حاصل کرے گا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر نئے جنگی طیارے F15-SA کا افتتاح بھی اسی تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر اس طیارے کو سعوی فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔