گوگل کی ملازمت چھوڑ کر لاکھوں کمانے والا نوجوان

گوگل کی ملازمت چھوڑ کر لاکھوں کمانے والا نوجوان

ممبئی:مناف کپاڈیا نامی نےگوگل جیسی بڑی کمپنی میں فل ٹائم ملازمت چھوڑ کر اپنی ماں کیساتھ انکے کچن میں ہاتھ بٹانا شروع کردیاہے تاہم اب اس نوجوان کے بزنس کا سالانہ ٹرن اوور75ہزار ڈالر (79،00000 روپے) تک ہے۔ نوجوان لڑکے نے2014 میں اپنی والدہ کو مصروف رکھنے کے لیے’’دی بوہری کچن‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کا آئیڈیا ان کی ماں نےدیا تھا۔

تاہم دوسال کے اندر اندر یہ کچن کامیاب ہوگیا اور ممبئی کےاچھے ریسٹورینٹس میں سب سے بڑا برانڈ بن گیا۔ اپنے کاروبار کو پھلتا پھولتا دیکھ کر مناف نے گوگل میں ملازمت چھوڑ دی اور اپنی ماں کا ہاتھ بٹانے لگا۔

ابتدائی طورپر یہ ریسٹورنٹ صرف 20لوگوں تک کو کھانا فراہم کرتا تھا تاہم اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بوہڑی کچن ایک دن میں 30سےزائد ڈلیوریز کرتاہے۔ تاہم اب اس کے بڑھتے ہوئے کاروبار کو دیکھتے ہوئے نوجوان مناف کپاڈیا کا ارادہ ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے کاروبار کو دوسرے شہروں میں بھی شروع کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں