ایران کی سرکاری کرنسی اب تومان ہو گی

 ایران کی سرکاری کرنسی اب تومان ہو گی

تہران: ا یران کی سرکاری کرنسی اب تومان ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی سرکاری کرنسی اب تومان ہو گی۔کابینہ کے سیکرٹری محسن حاجی میرزائی کا کہنا ہے کہ  کابینہ کے اجلاس میں تومان کو ملک کی سرکاری کرنسی کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک تومن ، دس ریال کے برابر ہو گا۔

یاد رہے کہ ملک کی سرکاری کرنسی کو ریال سے تومان بنائے جانے پر مبنی ایک مسودہ   کی گزشتہ ماہ دسمبر میں ایرانی کابینہ نے منظوری دے دی تھی۔

خیال رہے کہ دس ہزار کے معنی کی حامل تومان کرنسی ایران کی سن 1932 تک سرکاری کرنسی تھی۔

مصنف کے بارے میں