نوبال پر ٹریفک اشتہار بنائے جانے پر جسپریت بھمرا بھڑک اٹھے

نوبال پر ٹریفک اشتہار بنائے جانے پر جسپریت بھمرا بھڑک اٹھے

نئی دہلی:نوبال پر ٹریفک اشتہار بنائے جانے پر جسپریت بھمرا  بھڑک اٹھے ہیں۔ بمراہ کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کیلئے خدمات انجام دینے پر یوں صلہ دیا جاتا ہے۔بھارتی فاسٹ باولر جسپریت بمراہ نوبال پر جے پور ٹریفک پولیس کی جانب سے اشتہار بنانے پر ٹوئٹر پرجاری پیغام میں بمراہ نے اس معاملے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ بمراہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کیلئے خدمات انجام دینے پر یوں صلہ دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بمراہ نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں فخر زمان کو ابتداء میں ہی آئوٹ کر لیا تھا تاہم ان کی بال نو قرار پائی تھی۔