مٹھائیوں کی شکل میں امراض بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

مٹھائیوں کی شکل میں امراض بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

لاہور:  رنگ برنگی مٹھائیوں کی شکل میں امراض بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بندو خان سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائر اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ یونٹ سے 4 من ایکسپائر کھویا برآمد ہوا جس کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔مزید کاروائیوں میں کیکس اینڈ بیکس کو 5 لاکھ، شیزان بیکرز کو 2 لاکھ جبکہ بٹ سویٹس کو 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔حافظ سویٹس اور رائل سویٹس کو 50 ہزار فی کس جرمانہ، جاوید سوئیٹس بھی سیل کر دیے گئے۔

شیخوپورہ کی معروف المدینہ، ملتان کی دربار شیریں لذیذہ اور عمران بیکرز سیل،فیصل آباد میں آئیڈیل، اعلی من و سلوی، الجنت، امیریہ اور فیصل سوئیٹس ،گوجرانوالہ میں شاہد سوئیٹس سیل، 6 یونٹس کو 3 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔

رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جندیلاروڈ شیخوپورہ پر واقع سوئٹس مہل بیکرزپروڈکشن یونٹ،مین ملتان روڈ پر حافظ سوئٹس پروڈکشن یونٹ،گلبرگ میں شیزان پروڈکشن یونٹ،سبززار میں روئل بیکرز اینڈ سوئٹس،لکشمی چوک پربٹ سوئٹس اینڈ بیکرز،اللہ ہو گول چکرجوہر ٹاؤن میں فریش انم بیکرز یونٹ،بھوتیاں چوک پر مالمو سوئٹس اینڈ بیکرز، جوہر ٹاؤن میں بٹ سوئٹس اینڈ بیکرز،نشتر ٹاؤن میں بشارت بیکری،کریس بیکری،ریاض بیکری،مکی فوڈز،بیگم کوٹ شاہدرہ روڈ پرصوفی سوئٹس اینڈ بیکرز،بلال سوئٹس اینڈ بیکرز،جوہر ٹاؤن میں زاکر تکہ فیملی ریسٹورنٹ،پی آئی اے روڈ پر ڈوسے سوئٹس اینڈ بیکرز،سمن آبادمیں نیو کشمیر بیکرز،ہربنس پورہ میں راحت بیکرزاورمیری ڈون سوئٹس اینڈ بیکرز اور کھوکھر روڈ بادامی باغ میں چراغ دین سوئٹس اینڈ بیکرزکومضر صحت کیمیکل اوررنگوں کے استعمال،دودھ اور کھوئے کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے، کیک تیار کرنے کے لئے ناقص انڈوں اورکریم کے استعمال، فریزر میں اشیاء کو بے ترتیب رکھنے،اشیاء خوردونوش پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے،گندے اور زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خوردونوش کو محفوظ کرنے اور پانی جمع ہونے،میٹھائی پر مکھیوں کی بھر مار،واشنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی،ورکرز کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ موجود نہ ہونے اور کام کے دوران سر کو نہ ڈھانپ کر رکھنے پرکاروائیاں کی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سپیشل لائسنسنگ ٹیم نے حافظ جیِ ملک شاپ،بٹ سوئٹس اینڈ شاہی ناشتہ،پولٹری فوم،کشمیر جنرل سٹور اورحاجی سٹور ،غوثیہ ملک شاپ،آصف پولٹری شاپ،شہنشاہی دہی بھلے،بی ایف سی،دئتہ چکن سنٹر اور سجاد مٹن شاپ کو فوری لائسنس بنوانے کے وارننگ جاری کیے گئے۔جن یونٹس کو سیل کرنے کے بعد ڈی سیل کیا گیا ہے ان کو 24 گھنٹے بعد دوبارہ چیک کیا جائے گا اور کسی بھی کمی کی صورت ان کو دوبارہ سیل کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں