دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری آئینہ دیکھ لیا کریں،خواجہ سعد

دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری آئینہ دیکھ لیا کریں،خواجہ سعد

لاہور: آصف زرداری کے بیان پر مسلم لیگ ن نے بھی شدید ردعمل طاہر کیا ہے۔

وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری صاحب آئینہ دیکھ لیا کریں۔قوم چوری کی چُوری کھا کر جوان ہونے والوں کو پاکستان لوُٹنے کا موقع نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری پارٹی کے دس سالہ دور ِ اقتدار نے سندھ کو آسیب زدہ کھنڈر بنا ڈالا ہے، سندھ کی ترجمانی کی دعویدار زرداری پارٹی نے سندھ کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی خلأ مسلم لیگ ن ھی پورا کرے گی۔ متبادل قیادت ملی تو اھلِ سندھ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ انُ سے چھین لیں گے۔