خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات

اسلام آباد: خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات کی۔گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں پرویز خٹک نے سی پیک کی سیکیورٹی سے متعلق وفاقی وزیر کو صوبائی حکومت کے اقدامات پربریفنگ دی۔احسن اقبال نے خیبرپختونخوا حکومت کی سی پیک میں دلچسپی اور کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ کے پی حکومت آغاز میں ہی شامل ہوتی تو بہت آگے نکل چکے ہوتے جواب میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا کہ آپ نے پہلے اس طرح سمجھایا بھی تو نہیں۔