سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ برطرفی کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی

سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ برطرفی کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی عہدہ سے برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت پچیس مئی تک سماعت ملتوی کرتے ہو ئے آئی جی سندھ کو کام جاتی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کے درخواست گزار کا پولیس اصلاحات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ پورا ہوچکا ہے۔
سندھ حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے ایک بااختیار کمیٹی بنادی ہے ،اے ڈی خواجہ وفاق سے ڈیپوٹیشن پر آے ہوے افسر ہیں ،ڈیپوٹیشنسٹ افسر پر صوبائی قوانین لاگو نہیں ہوتے ، سندھ سول سرونٹس ایکٹ میں افسران کا کی مدت کا تعین ہے مگر کتنی مدت ہوگی یہ طے نہیں ہوا ،افسران کی مدت کا تعین ملازمت کی نوعیت سے ہوتا ہے ، اے ڈی خواجہ پر رولز آف بزنس اور سندھ سول سرونٹس ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا ، ڈیپوٹیشنسٹ افسر کوئی غلطی کرے تو صوبائی حکومت اس کے خلاف کارروائی بھی نہیں کرسکتی ، صوبائی حکومت وفاق سے آۓ ہوے افسر کی خدمات واپس کرسکتی ہے ۔ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے دلائل مکمل ہو نے کے بعد عدالت نے سماعت پچیس مئی تک ملتوی کر تے ہو ئے آئی جی سندھ کو کام جاتی رکھنے کی ہدایت ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں