بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے نے سابق بھارتی کرکٹرظہیر خان کے ساتھ منگنی کر لی

بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے نے سابق بھارتی کرکٹرظہیر خان کے ساتھ منگنی کر لی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے نے سابق بھارتی کرکٹرظہیر خان کے ساتھ منگنی کر لی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ ماہ اپنے اور ظہیر خان کے تعلق بارے اعلان کیا تھا اور اب ان دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کر لی ہے ۔

منگنی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں کرکٹرز اور بالی وڈ سٹارز انوشکا شرما، یوراج سنگھ، مندیرا بیدی، سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ انجلی ،پراچی ڈیسائی،روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔