چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کیے جانے والےکرکٹر عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کیے جانے والےکرکٹر عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

لاہور : چیمپئنز ٹرافی میں  فٹنس مسائل کی وجہ سےقومی ٹیم میں سے ڈراپ کیے جانیوالےکرکٹر عمر اکمل کا بیان بھی سامنے آ گیا ۔ عمر اکمل نے اپنے چاہنے والوں معافی مانگ لی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے چاہنے والوں سے معذرت جو مجھے کھیلتا ہوا نہیں دیکھ سکیں گے۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی ٹیم میں واپس آ ؤں گا.ساتھ ہی انہوں نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ میں خواہش ہے کہ قومی ٹیم ہر میچ جیتے ۔عمر اکمل کی گہ ٹیم میں شامل ہونے والے کرکٹر حارث سہیل کے بارے میں کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ حارث سہیل اچھا کھیلے اور اس کا انتخاب ٹیم کیلئے فائدہ مند ہو ۔ ساتھ ہی انہوں نے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں انضمام الحق کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ٹیم میں منتخب کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کو فٹنس مسائل کی وجہ سے چیمپئزٹرافی سے باہر کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد عمرا کمل کی ایک اور ڈانس کی ویڈیو میں سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک پارٹی میں سٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں.دوسری جانب سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کوفٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے خراب رویے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا ہے .یاد رہے کہ عمر اکمل کے برمنگھم میں 2 ٹیسٹ لیے گئے ایک ٹیسٹ کے بعد انہیں 3 دن کا وقت دیا کہ اپنی فٹنس بہتر کریں لیکن 3 دن کے بعد بھی جب ٹیسٹ  لیا گیا کہ تو وہ دوبارہ ناکام رہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ عمر اکمل کو وطن واپس بھیج دیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں