نواز شریف ،راحیل شریف آج ملاقات، وزیر اعظم نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کرینگے

نواز شریف ،راحیل شریف آج ملاقات، وزیر اعظم نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  سے آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف ون آن ون ملاقات کریں گے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم  جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے۔اس موقع پر پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی۔

واضح ہے کہ جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہوں نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر رکھی ہیں۔ لاہور ، گوجرانوالہ ،کوئٹہ اور کراچی میں آرمی چیف فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب کر چکے ہیں۔