ایڈیلیڈ: ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایڈیلیڈ: ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایڈیلیڈ : جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ ایڈیلیڈ میں شروع ہو چکا ہے ۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

پنک گیند سے رات میں کھیلا جانے والا یہ میچ بھی جنوبی افریقا جیت گیا تو آسٹریلیا کو 1887  کے بعد پہلی بار کلین سویپ شکست ہوگی ۔ 1887 میں اسے  انگلینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست ہوئی تھی۔ وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز تھی۔

کینگروز ہوم گرائونڈ پر کبھی تین ٹیسٹ کی سیریز میں تمام میچز نہیں ہارے ہیں۔ کینگروز ابتدائی دونوں میچز ہار کر سیریز پہلے ہی گنواچکے ہیں۔ہوم سائیڈ نے پرتھ کے پہلے ٹیسٹ میں177رنز اور ہوبارٹ کے دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست کا صدمہ جھیلا تھا ۔ اس کے بعد سلیکٹرز نے مسلسل ناکامیوں کے سامنے بند باندھنے کی کوشش میں ٹیم میں چھ تبدیلی کی ہیں۔

کوچ ڈیرن لی مین نے کہا کہ پرتھ اور ہوبارٹ میں مسلسل ہارنے کے بعد ٹیم میں اعتماد جگانے کی ضرورت ہے۔