سٹیٹ بینک دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان ہفتے کو کرے گا

سٹیٹ بینک دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان ہفتے کو کرے گا


کراچی: سٹیٹ بینک اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان ہفتے کو  کرے گا ۔ معاشی ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد کی سطح پر ہی برقرار رہے گی۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان پرسوں کرے گی ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ 23 مئی 2016 کو شرح سود میں25 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی تھی اور گزشتہ 6 ماہ سے شرح سود 5 عشاریہ75 فیصد کی سطح پر برقرار ہے ۔