ایئر سیلفی“ سائنسدانوں نے منفرد کیمرہ ایجاد کر لیا

اس تصویر میں صرف آپ کا منہ نہیں آئے گا بلکہ یہ ایک ڈھنگ کی تصویر ہوگی

ایئر سیلفی“ سائنسدانوں نے منفرد کیمرہ ایجاد کر لیا

آج کل تقریباً ہر شخص سیلفی کے بخار میں مبتلا نظر آتا ہے۔ سیلفی کے لیے درست زاویوں سے کھڑے ہونا، موبائل کو درست زاویے پر رکھنا، اور اچھی سیلفی کھینچنے کے لیے مہارت درکار ہے جو سیلفی کے دیوانوں کو ہی میسر ہے۔

سائنسدانوں نے ایسا کیمرہ ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں اڑتے ہوئے آپ کی تصاویر کھینچ سکے گا۔اس تصویر میں صرف آپ کا منہ نہیں آئے گا بلکہ یہ ایک ڈھنگ کی تصویر ہوگی جس میں آپ سیدھے کھڑے نظر آئیں گے۔ یہ کیمرہ دراصل چھوٹا سا ڈرون کیمرہ ہے جسے ”ایئر سیلفی“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی جسامت آپ کے موبائل فون جتنی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کےلئے ضروری ہے کہ آپ اسے اپنے موبائل میں لگائیں اور اسے اپنے موبائل سے سنک کرلیں۔

مصنف کے بارے میں