ولید بن طلال کے بعد ایک اور امیر ترین شخصیت کو حراست میں لے لیا گیا

ولید بن طلال کے بعد ایک اور امیر ترین شخصیت کو حراست میں لے لیا گیا

ریاض : سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کیخلاف مہم عروج پر ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ ولید بن طلال کے بعد ریاست کے دوسرے امیرترین شخص محمد حسین الامودی کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔محمد حسین سعودی عرب اور ایتھوپیا کی دوہری شہریت کے حامل ہیں ۔
نیوزویب سائٹ ’مڈل ایسٹ مانیٹر‘ کے مطابق ولید بن طلال کی گرفتاری نے میڈیا کی توجہ بھی حاصل کرلی تھی لیکن محمد حسین المودی کی گرفتاری بھی اہم ہے کیونکہ اس سے ایک ملک کی مجموعی معیشت متاثر ہوسکتی ہے ۔ محمد حسین المودی المعروف ”دی شیخ“ نے ہوٹلز، زراعت اور آسٹرالوجی سمیت ایتھوپیا کی معیشت کے تقریباً ہر شعبے میں سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔