کامران اکمل اور سلمان بٹ نے کرکٹ تاریخ کو بدل رکھ دیا

کامران اکمل اور سلمان بٹ نے کرکٹ تاریخ کو بدل رکھ دیا

راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے اور سابق کپتان سلمان بٹ نے کرکٹ کی تاریخ کو بدل ڈالا. کامران اکمل اورسلمان بٹ کی جوڑی نے 209رنزکی پارٹنرشپ بنا کر ریکارڈ قائم کردیا۔کامران اکمل نے12چھکے لگا کر ریکارڈ اپنےنام کرلیا کامران اکمل نے 12چھکوں اور14چوکوں کی مدد سے 150رنزناٹ آوٹ بنائے۔ایک ٹی ٹوینٹی اننگز میں سب سےزیادہ انفرادی رنز کا قومی ریکارڈ بھی کامران اکمل کےنام رہا ۔382 رنزکےساتھ کامران اکمل اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔

76e5f66959bd50b89a6e9c274cef91fb

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد ریجن اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد ریجن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ تو کر لیا مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ اس فیصلے پر سوائے پچھتاوے کے ان کے ہاتھ کچھ نہ آئے گا کیونکہ کامران اکمل آج کچھ اور ہی سوچ کر میدان میں اترنے والے تھے۔
انہوں نے سلمان بٹ کیساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد عرفان، راحت علی، رضا حسن، عادل امین اور عمر گل جیسے نامور باﺅلرز کی ایسی شامت آئی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ انہوں نے دھواں دار اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر ناقابل شکست 150 رنز بنا ڈالے جس میں 12 فلک شگاف چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 100 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔