نواز شریف کا سعودی عرب سے اسلام آباد آنے کا شیڈول بھی تبدیل

نواز شریف کا سعودی عرب سے اسلام آباد آنے کا شیڈول بھی تبدیل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی پہلے لندن سے پاکستان روانگی کا شیڈول بدلااب سعودی عرب سے اسلام آباد آنے کا شیڈول بھی بدل گیا.نواز شریف کل صبح وطن واپس پہنچیں گے.جمعرات کو ان کی احتساب عدالت میں پیشی ہے.پارٹی امور پر بھی کل اہم اجلاس کی صدارت کریں گے  .کہتے ہیں کہ کسی کے مطالبے پربھی ن لیگ کی صدارت نہیں چھوڑیں گے.عمرے کی ادائیگی کرتے ہوئے بدھ کو وطن واپس آئیں گے.احتساب عدالت میں جمعرات کو پیش ہونا ہے.لندن سے جدہ پہنچنے والے سابق وزیراعظم قومی ایئرلائنز کی پرواز پی کے 742 سے اسلام آباد اتریں گے.

بدھ کی سہ پہر لاہور میں نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس بھی ہو گا۔پارٹی میں دھڑے بندی کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی.آئندہ پارٹی انتخابات تک صدارت نہیں چھوڑوں گا.سابق وزیراعظم نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کے حامی ن لیگی رہنماؤں پر واضح کر دیا.نوازشریف پاکستان پہنچ کر پارٹی امور پر بھرپور توجہ دیں گے.