ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 15،17اور 19 نومبر کی مجوزہ تاریخیں زیر غور ہیں، ذرائع

ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 15،17اور 19 نومبر کی مجوزہ تاریخیں زیر غور ہیں، ذرائع

لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کی تاریخیں فائنل ہونے لگیں ہیں ، 

ذرائع کے مطابق قومی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے باعث 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے تاریخوں کا اعلان جلد کر دیاجائیگا ۔ٹیم ویسٹ انڈیز کی دستیابی کے باعث سیریز نومبر کے وسط میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف  3 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 15،17اور 19 نومبر کی مجوزہ تاریخیں زیر غور ہیں۔اور اگر سریز مجوزہ تاریخوں پر کی گئی تو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ تاخیر سے کروایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ  پی سی بی نے سریز قومی ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے بعد کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔