کرم ایجنسی: مسافر بس میں بم دھماکے میں خاتون سمیت10 افراد جاں بحق، 11 افراد زخمی

کرم ایجنسی: مسافر بس میں بم دھماکے میں خاتون سمیت10 افراد جاں بحق، 11 افراد زخمی

کرم ایجنسی : کرم ایجنسی میں مسافر بس میں بم دھماکے سے خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقہ گودر میں مسافر بس میں بم دھما کہ ہوا ہے۔

جس سے فوری طور پر خاتون سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق مسافر بس گودر سے سدا جا رہی تھی۔

دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سدا ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔