اسلام آباد: طارق فاطمی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، استعفیٰ لئے جانے کا امکان

اسلام آباد: طارق فاطمی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، استعفیٰ لئے جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم  کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں نیوز لیکس کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق  معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیر اعظم ہائوس میں  آج خصوصی ملاقات کی، جبکہ طارق فاطمی سے استعفا لیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب نیوز لیکش کی رپورٹ انکوائری کمیشن نے پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں  نیوز لیکس پراخبار کارروائی اے پی این ایس کےسپرد کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں