خیبر پختونخوا اسمبلی میں احتساب کمیشن ترمیمی بل پاس

خیبر پختونخوا اسمبلی میں احتساب کمیشن ترمیمی بل پاس

 پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبائی حکومت نے احتساب کمیشن ترمیمی بل پیش کیا تو اعتمادمیں نہ لینے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ صوبے میں حکمران جماعت نے وزیراعظم سے استعفیٰ کی قرارداد لائی تو اپوزیشن مزید برہم ہو گئی۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے جبکہ ایوان میں خاتون رکن نے ڈنڈا بھی لہرایا۔

شور شرابے کے باوجود حکومت نے بل اور قرار داد کو پاس کرا ہی لیا۔ اسپیکر نے اجلاس 28 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دیا۔