آرمی چیف سے افغان میڈیا کے 9 رکنی وفد کی ملاقات، آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے افغان میڈیا کے 9 رکنی وفد کی ملاقات، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آرمی چیف سے افغان میڈیا کے 9 رکنی وفد  نے ملاقات  کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشنز کیے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کئے اور اس وقت الزام تراشی کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے.

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک سرزمین افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی۔ پاک افغان مؤثر بارڈر مینجمنٹ وقت کی ضرورت ہے۔دہشت گردوں کے خلاف اعتماد پر مبنی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ہم اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔