پاک افغان سرحد آج کھول دی جائے گی ،افغان سفیر عمرزخیل وال

پاک افغان سرحد آج کھول دی جائے گی ،افغان سفیر عمرزخیل وال

اسلام آباد:افغان سفیر ڈاکٹر عمرزخیل وال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان سرحد آج کھول دی جائے گیجبکہ باب دوستی پر نویں روز بھی ہر قسم کی نقل و حرکت بند رہی ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا کہ پاک افغان سرحد ہفتہ کو کھول دی جائے گی اور امید ہے کہ پاک افغان سرحد جزوی طور پر آئندہ تین سے چار دنوں میں مکمل کھل جائے گی۔

کیونکہ سرحد کی بندش سے خواتین ، بزرگ اور شہری افغانستان واپس نہیں جاسکتے ہیں جبکہ افغان سفیر نے افغان شہریوں کو بغیر دستاویزات پاکستان کا غیر ضروری سفر کر نے سے بھی منع کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد نویں روز بھی ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے بند رہی ۔