بختاور بھٹو زرداری کا عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ناپسندیدگی کا اظہار

 بختاور بھٹو زرداری کا عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ناپسندیدگی کا اظہار

کراچی: سیاسی شخصیت اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پرسابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار ذہنیت کے لوگوں کو جیل میں سڑنا چاہیے.

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایسے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے قریب بھی نہیں آنا چاہیے پیپلز پارٹی کی قیادت ایک خاتون نے سنبھالی تھی ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کے گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں صرف بختاور ہی نہیں آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنے رد عمل میں یہی کہا کہ عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے یاد رہے عرفان اللہ مروت دو روز قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کر چکے ہیں۔