ورزش خواتین میں بریسٹ کینسر کو 40فیصد تک کم کرتی ہے، تحقیق

ٹورنٹو: دنیا بھر کی خواتین کے لیے چھاتی کا سرطان ڈرونا خواب بن چکا ہے اور اس موذی مرض میں مبتلا ہونے والی خواتین کی 25 فیصد تعداد پر صحتیاب ہونے کے بعد بھی یہ مرض دوبارہ حملہ کرتا ہے لیکن باقاعدہ ورزش سے یہ خطرہ 40فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ٹورنٹو کے ہیلتھ سینٹر کے ماہرین نے بریسٹ کینسر سے شفایاب ہونے والی خواتین کے 67 مطالعات کا جائزہ لیا ہے اور ان کی صحتیابی میں علاج کے علاوہ غذا، وزن اور ورزش وغیرہ کے درمیان کسی ممکنہ تعلق کو تلاش کیا ہے جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ورزش سے کینسر کے دوسرے حملے اور موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر سے اموات سے بچنے کا سب سے بہترین اور قابلِ عمل نسخہ یہی ہے کہ ایک ہفتے میں 150منٹ کی ورزش یا واک کی جائے تاہم یہ بریسٹ کینسر سے صحتیابی کے بعد شروع کی جائے کیونکہ اس سے مرض دوبارہ لاحق ہونے کو بہت حد تک ٹالا جاسکتا ہے۔ ماہرین اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شاید ورزش بدن میں سوزش اور جلن کے عمل کو روکتی ہے اور اس طرح خلیات میں ٹوٹ پھوٹ نہیں ہوتی اور وہ سرطانی ہونے سے بچ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورزش کینسر بڑھنے کو بھی روکتی ہے۔