پاکستان میں نوکیا 5 کی فروخت شروع ہو گئی

لاہور: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا نے پاکستان میں اپنانیا فلیگ شپ سمارٹ فونز نوکیا 5 متعارف کروا دیا ۔ اس فون کو سام سنگ گلیکسی جے7 سے بھی مشابہہ قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان میں نوکیا 5 کی فروخت شروع ہو گئی

لاہور: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا نے پاکستان میں اپنانیا اینڈرائیڈ  سمارٹ فون نوکیا 5 متعارف کروا دیا ۔ اس فون کو سام سنگ گلیکسی جے7 سے بھی مشابہہ قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوکیا نے رواں سال فروری میں عالمی مارکیٹ کے لیے تین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کرائے تھے جن میں نوکیا 6، نوکیا 5 اور نوکیا 3 موجود ہیں، جس میں سے نوکیا 3 کچھ عرصے قبل پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تاہم اب نوکیا 5 بھی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، 2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔5.2 انچ کا یہ فون تیرہ میگا پکسلز بیک اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ پر مشتمل ہے۔ اس فون کی قیمت 21 ہزار 9 سو روپے رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نوکیا نے اپنا اب تک کا سب سے کامیاب موبائل فون 3310 رواں سال لانچ کردیا، جسے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔