سری لنکا میں ڈینگی بے قابو ، 300 افراد ہلاک

ڈینگی مچھر بے قابو ہوگیا ، رواں سال مون سون کی بارشوں کے بعد پھیلنے والے ڈینگی بخار کے باعث 300 افراد ہلاک ہو گئے۔

سری لنکا میں ڈینگی بے قابو ، 300 افراد ہلاک

کولمبو: سری لنکا میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی مچھر بے قابو ہوگیا ، رواں سال مون سون کی بارشوں کے بعد پھیلنے والے ڈینگی بخار کے باعث 300 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہوا جس کے نتیجے میں ڈینگی نے وبا کی صورت اختیار کرلی ہے۔رواں سال اب تک ڈینگی کے ایک لاکھ سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے لگ بھگ 300 مریض دم تور گئے ہیں۔سری لنکا میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اس پر قابو پانے کے لیے ہلالِ احمر سمیت کئی بین الاقوامی تنظیمیں سری لنکا کی حکومت کے علاوہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے نجی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔عالمی تنظیموں کے علاوہ آسٹریلیا کی حکومت نے بھی اس وبا سے نمٹنے کے لیے سری لنکا کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔ریڈ کراس اور ہلالِ احمر کے عہدیداران کے مطابق ڈینگی سے ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں جس کے باعث سری لنکا کے بیشتر ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں رواں سال مئی میں شدید بارشوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے تھے۔