اسرائیل کا راکٹوں کے جواب میں شام پر فضائی حملہ

اسرائیل کا راکٹوں کے جواب میں شام پر فضائی حملہ

دمشق: اسرائیل کے ایک جیٹ نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر دس راکٹ فائر کیے جانے کے بعد شام پر حملہ کیا ہے۔العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں کے شمالی حصے میں شامی فوج کے دو ٹینکوں کو نشانہ بنایاہے۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی علاقے کی جانب سے آنے والے راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی خود مختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزیوں کے پیش نظر اقوام متحدہ کی مبصر فورس سے اس واقعے پر احتجاج کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا یہ مبصر مشن 1974 میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی نگرانی کررہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر حملوں میں شامی صدر بشارالاسد کی اتحادی لبنانی تنظیم حزب اللہ کے قافلوں یا اس کی اسلحے کی مبینہ ذخیرہ گاہوں پر کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں