عوامی شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے ،سر براہ آئل ٹینکر ایسو سی ایشن

عوامی شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے ،سر براہ آئل ٹینکر ایسو سی ایشن

کراچی:سر براہ آئل ٹینکر ایسو سی ایشن سلمان ترین کا کہنا ہے  کہ مال بر دار گاڑیوں کے حادثہ کے بعد مد د کی بجائے شہریوںکا لوٹ مار کرنا کوئی نئی بات نہیں ، اس حوالے سے عوامی شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل مین ایسے حادثات سے بچا جاسکے ۔

بہاول پور کے قریب قومی شاہرا ہ پر پیش آنے والے تریفک حادثہ کے بعد آئل ٹینکر سے پیٹرول جمع کر نے والے 143سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سلمان ترین کا کہنا ہے کے بہاولپور کے قریب حادثہ کا شکار ہو نے والا آئل ٹینکر رجسٹرڈ تھا۔ایکسپلوسو ڈیارٹمنٹ ہر سال آئل ٹینکرز کی جانچ کر تا ہے۔کراچی:آئل ٹینکرز کے حادثے کے بعد لوگ مال لوٹنے پہنچ جاتے ہیں.

پیٹرول لوٹنے کے بعد گاڑیوں میں بهرنے یا گاڑی اسٹارٹ کرنے سے آگ لگ جاتی ہے ۔ آئل ٹینکرز کے حاد ثات کی صورت میں عوام کو دور ہٹانا ضروری ہے.سلمان ترین کا کہنا ہے کے اس طرح کے حادثات کی صورت میں اختیار کی جا نے والی احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام میں آگاہی اجا گر کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں