سونم کپور نے ہالی ووڈ میں آڈیشن کی خبروں کی تردید کر دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ہا لی ووڈ میں آڈیشن کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا ۔

سونم کپور نے ہالی ووڈ میں آڈیشن کی خبروں کی تردید کر دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ہا لی ووڈ میں آڈیشن کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے حال ہی میں امریکا کے شہر لاس اینجلس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہا لی ووڈ فلم کے لیے آڈیشن دیا، جبکہ یہاں تک بھی کہا گیا کہ ان کے والد انیل کپور نے سونم کو ہا لیو وڈ میں کردار کے لیے سفارش بھی کی ہے۔تاہم مذکورہ رپورٹ کا علم ہوتے ہی سونم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغامات کے ذریعے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔