معروف بنگلا دیشی اداکارہ راہ راست پر چل پڑی

ڈھاکہ: معروف بنگلا دیشی اداکارہ نازنین اختر ہیپی فلمی انڈسٹر ی کو خیر باد کہہ کر راہ راست پر چل پڑیں۔ اداکارہ نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر قرآ ن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تبلیغ شروع کردی ہے ۔

غیر ملکی ذرائع ابلا غ کے مطابق 22 سالہ ادکارہ نے اپنے نام کے ساتھ اپنا حلیہ بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور اب صرف پورا برقعہ بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو چھپانے کے لیے دستانے اور موزے بھی پہنتی ہیں۔ انہوں نے اپنا نیا نام ’امتہ اللہ ‘رکھ لیا ہے اور اپنے ماضی سے رشتہ یکسر منقطع کر کے مدرسے میں قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ تبلیغ کے کام میں مصروف ہیں۔
رواں ماہ اداکارہ کی زندگی پر نئی کتاب شائع ہو ئی ہے جس میں ان زندگی کی تبدیلی کیسے آئی اور اب وہ کس راہ پر گامزن ہیں بنگلا دیشی عوام نے امتہ اللہ کی کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہوئے ناشر کو ہزاروں کاپیا ں دوبارہ شائع کر نے پر مجبور کر دیا ہے اور اب تک ان کی کتاب کے ہزاروں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں کتاب کا نام ’ہیپی سے امتہ اللہ تک‘ ہے، جس کے مصنف عبداللہ فاروق اور ان کی اہلیہ صادقہ سلطانہ ہیں، کتاب میں امتہ ا للہ کے براہ راست انٹرویو پر مشتمل ہیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی کایا پلٹنے کی وجوہات بیان کیں۔