مظفرگڑھ:مردم شماری کوائف میں خودکوکنوارہ ظاہر کرنے والا شادی شدہ شخص مشکل میں پھنس گیا

مظفرگڑھ:مردم شماری کوائف میں خودکوکنوارہ ظاہر کرنے والا شادی شدہ شخص مشکل میں پھنس گیا

مظفرگڑھ: جتوئی میں شادی شدہ شخص نے مردم شماری کے کوائف میں خود کو کنوارہ ظاہر کرکے اندراج کرادیا، بیوی کو معلوم ہوا تو اس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا.
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مردم شماری کرنے والی ٹیم نواحی علاقے موضع رام پوردوئم میں وسیم نامی شہری کے گھر پہنچی تو وسیم نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مردم شماری میں اندراج کرادیا. وسیم کی مبینہ بیوی شازیہ بی بی کو علم ہواتو اس نے ہنگامہ کھڑا کردیا، اس دوران وسیم کا اہل علاقہ کے سامنے موقف تھا کہ وہ 3سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے جبکہ اس کی بیوی کا کہنا تھا کہ وہ حاملہ ہے، اگر وسیم اسے واقعی طلاق دے چکا ہے تو پھر وہ اسے کئی عرصے سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے. پولیس تھانہ جتوئی نے خاتون شازیہ بی بی کی مدعیت میں وسیم کیخلاف فراڈ اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے. 

مصنف کے بارے میں