یو اے ای میں حادثات سے بچاﺅ کے لیے نئے ٹریفک قوانین نافذ

یو اے ای میں حادثات سے بچاﺅ کے لیے نئے ٹریفک قوانین نافذ

ابوظہبی :یو اے ای نے نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ کر دیا جن پر پابندی نہ کرنیوالوں کو بھاری جرمانے اور سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔یو اے ای حکومت نے حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے نئے قوانین نافذ کر دئے ہیں جس کے مطابق دس سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی ۔
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر مسافروں کو جرمانہ کیا جائے گا ، چار سال سے کم عمر بچوں کو مخصوص سیٹ پر بٹھایا جائے گا۔اب دس اور اس سے زائد عمر والے بچے گاڑی کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھ سکتے ہیں لیکن ان کا قد تقریبا 145 سینٹی میٹر لمبا ہونا چاہئے ، اس سے قبل دس سال عمر والے بچوں کو گاڑی کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی ۔
خلاف ورزی کرنیوالے کو چار بلیک پوائنٹس کیساتھ 400 درہم جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا تھا۔نئے قوانین کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے کو 200 کی بجائے 3000 درہم جرمانہ جبکہ چار بلیک پوائنٹس کی بجائے 24 بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے اور گاڑی کو سات دن کی بجائے ایک ماہ کے لئے بند کر دیا جائے گا ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اب ڈرائیور کیساتھ مسافروں کو بھی سزاں کا سامنا کرنا پڑے گا۔