پاکستان سمیت پوری دنیا میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت پوری دنیا میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کیلئے رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک رضاکارانہ طور پر روشنیوں کو گُل کردیا گیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ارتھ آور کی مہم کا مقصد اس زمین سے اپنی وابستگی کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔ ماحولیاتی مسائل میں کمی لاتے ہوئے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانا ہے۔کراچی،لاہور،اسلام آباد سمیت 18شہروں میں آج زمین سےمحبت کا اظہارکیاجارہاہے.
پاکستان میں بھی ماحولیاتی آلودگی کو قابو کرنے کیلئے توانائی کے تحفظ کا دن منایا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم نجی اور سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری بیتاں گلکر دی گئیں۔قومی اسمبلی،سینیٹ،ایوان صدر،الیکشن کمیشن کی لائٹس بند کردی گئیں.وزیراعلیٰ ہاؤس،جی پی او سمیت دیگرسرکاری و نجی عمارتوں کی لائٹس بند کر دی گئیں۔